19 مارچ 2012 - 20:30

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران پوري دنيا ميں دہشت گردي کا سب سے زيادہ نشانہ بنا ہے.

ابنا: وزارت خارجہ کے ترجمان رامين مہمان پرست نے اپنے ايک بيان ميں ہندوستان کي وزارت خارجہ کے ترجمان وشنو پرکاش کے اس بيان کا خيرمقدم کيا جس ميں انہوں نے کہا تھا کہ ايران اور ہندوستان مل کر ہندوستان ميں ہونے والے دہشتگردانہ واقعے کي ماہيت کا پتہ لگائيں اور اس سلسلے ميں آپس ميں تعاون کريں -

اسلامي جمہوريہ ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تہران سفارتي تعلقات کے بارے ميں ويانا کنونشن کا پابند ہے   اور دہشتگردي کے خلاف جنگ ميں پوري طرح سنجيدہ ہے - وزارت خارجہ کے ترجمان رامين مہمان پرست نے ايران کے اندر صہیوني ریاست کے ايجنٹوں کے ہاتھوں ايراني سائنسدانوں کو شہيد کئے جانے کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ايران دنيا ميں سب سے زيادہ دہشتگردي کا نشانہ بنا ہے -

انہوں نے کہا کہ دہشتگردي کے خلاف جنگ عالمي برادري کي ذمہ داري ہے  اور تمام ملکوں کو چاہئے کہ وہ مل کر اس کے خلاف جنگ کريں

.......

/169